جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اہم اسلامی ملک کے بڑے حصے پر داعش نے قبضہ کرلیا

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

بغداد(آئی این پی) جنگجو تنظیم داعش کے زیرتسلط عراقی شہر موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے فوج نے نیا محاذ کھول دیا جس میں فوج کی مختلف یونٹس حصہ لے رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جغرافیائی اعتبار سے عراق کے انتہائی اہم شہر موصل میں 2014 سے داعش کا قبضہ ہے جسے چھڑانے کے لئے متعدد بار کوششیں کی گئیں لیکن ان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

تاہم اب عراقی فوج نے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لئے نیا محاذ کھول دیا جس میں عراقی فوج کی نویں آرمرڈ ڈویژن اور ریپڈ ریسپونس یونٹ حصہ لے رہی ہیں۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موصل کے شمال مغربی حصے کو گھیرے میں لیتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں جب کہ مشترکہ آپریشن کمانڈر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحی رسول کا کہنا ہے کہ موصل میں لڑائی کے پہلے گھنٹے کے دوران داعش نے بھرپور طاقت سے مزاحمت کی تاہم اسے پسپائی کا سامنا ہے جب کہ موصل کے جنوبی کنارے پر عراقی فیڈرل پولیس نے النوری مسجد تک قبضہ چھڑالیا، النوری وہی مسجد ہے جہاں 2014 میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے خلافت کا اعلان کیا تھا۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کا ملک پراب 7 فیصد سے بھی کم حصے پر قبضہ ہے جب کہ موصل کا قدیم حصہ داعش کا مضبوط گڑھ ہے جہاں تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے جنگجوں کو فائدہ مل رہا ہے، عراقی فورسز نے شہر کو مختلف سمتوں سے گھیرے میں لیتے ہوئے شہر کے اندر داخل ہوگئی ہیں جس کے بعد شدید لڑائی کا امکان ہے۔ داعش کا ملک پراب 7 فیصد سے بھی کم حصے پر قبضہ ہے جب کہ موصل کا قدیم حصہ داعش کا مضبوط گڑھ ہے جہاں تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے جنگجوں کو فائدہ مل رہا ہے، عراقی فورسز نے شہر کو مختلف سمتوں سے گھیرے میں لیتے ہوئے شہر کے اندر داخل ہوگئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…