جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تنازعہ فلسطین حل،سب سے بڑا بریک تھرو،ٹرمپ نے دنیا کو سرپرائز دیدیا،تاریخی اعلان

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )اسرائیل سے تاریخی امن معاہدہ ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین امن معاہدے کیلئے تیار ہیں،جیسا لوگ تصور کرتے ہیں ایسا مشکل نہیں ہوگا،فلسطینیوں کی معاشی طور پر مدد کریں گے اور ان کے درمیان امن بحال کرائیں گے،جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا عرب ممالک مشرق وسطی تنازع کا حل دے چکے ہیں، اسرائیل کو ایک آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہوگی،

عالمی قوانین کے تحت فلسطینی پناہ گزین اور قیدیوں کے تنازع کو حل کیا جائے، امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل سے تاریخی امن معاہدہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور ان کے ہمراہ آئے فلسطینی وفد کے ساتھ ملاقاتکی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیلی اور فلسطینی، دونوں ہی امن معاہدے کیلئے تیار ہیں۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ کچھ ایسا نہیں ہے، جسے لوگ کئی سالوں سے مشکل تصور کرتے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دونوں فریقین ایسے چاہیے جو تیار ہوں، ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل تیار ہے، اور آپ بھی اس کیلئے تیار ہوں گے، اگر دونوں فریقین تیار ہیں تو ہم معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی معاشی طور پر مدد کریں گے اور ساتھ ہی ان کے درمیان امن بحال کرائیں گے۔اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ عرب ممالک مشرق وسطی تنازع کا حل دے چکے ہیں، اسرائیل کو ایک آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت فلسطینی پناہ گزین اور قیدیوں کے تنازع کو حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہیں، امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل سے تاریخی امن معاہدہ ہوگا۔

محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی نئی نسل کو امن اور بھائی چارے کا درس دے رہے ہیں،1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کی بنا پر امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آپ کے ساتھ ہمیں اب امید ہے۔تاہم صدر ٹرمپ دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف دینے سے قاصر رہے۔۔رواں سال کے آغاز میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے اختتام کیلئے دو ریاستی حل کے بین الاقوامی وعدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی ایک ریاست کا ساتھ دے سکتے ہیں اگر یہ امن کیلئے ہو۔نئے امریکی صدر نے فروری 2017 کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا وائٹ ہاس میں پرتپاک استقبال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان نہ ٹوٹنے والے تعلق کی تعریف کی تھی۔اس سے قبل 29 دسمبر 2016 کو امریکا کے اس وقت کے سیکریٹری خارجہ جان کیری نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور مستقبل کے فلسطین کو 1967 کی چھ روزہ جنگ سے قبل کی سرزمین پر مبنی دو ریاستوں کے مطابق رہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…