جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

چین سے محبت کرنیوالے 10ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی )چینی معیشت کی تیز ی سے ترقی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ چین عالمی برتر سپر طاقت کے طورپر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا اوردنیا بھر کے لوگوں نے اپنی توجہ چین کی طرف مبذول کرنا شروع کر دی ہے،اوراس حوالے سے چین کے بارے میں سروے کیاگیاہے۔   دنیا چین کے بارے میں کیا سوچتی ہے ؟ پیو ریسرچ سینٹر واشنگٹن میں قائم غیر جانبدار امریکی ’’فیکٹ ٹینک ‘‘ ہے ،

یہ سماجی امور رائے اور امریکہ اوردنیا بھر کے بارے میں ڈیموگرافک رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے ،اس کے علاوہ یہ رائے عامہ ،پولنگ ، ڈیموگرافک ، تحقیق ،میڈیا مواد تجزیہ اور دیگر سماجی سائنس کی تحقیق کرتا ہے کی طرف سے 39ممالک کا کئے جانیوالے سروے مطابق درجہ ذیل دس ممالک میں چین کیلئے انتہائی موافق رائے پائی جاتی ہے، چین نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام چین کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں ، ۔چین اورپاکستان کی دوستی ہردورمیں بے مثال رہی ہے ۔چین کو پسند کرنیوالے ممالک کے عوام کا تناسب حسب ذیل ہے ، پاکستان( 81فیصد) ، ملائیشیا(81فیصد )، کینیا (78فیصد )،سینیگال (77فیصد )، نائیجریا (76فیصد )، انڈونیشیا (70فیصد ) ، گھانا (67فیصد )، برازیل (65فیصد ) ، تیونس (63فیصد )،چلی (62فیصد ) چین سے سب سے زیادہ نفرت کرنیوالے سرفہرست دس ممالک کے نام حسب ذیل ہیں ، جاپانی عوام میں چین کے بارے میں سب سے زیادہ منفی رائے پائی جاتی ہے ،95فیصد جاپانی عوام چین کو ناپسند کرتے ہیں ، علاقائی تنازعات اور تاریخی مسائل دو انتہائی اہم عوامل ہیں ، جاپان (95فیصد )، ترکی( 73فیصد ) ،امریکہ (73) ، اٹلی(72فیصد ) ، جرمنی (72فیصد ) ، چیک جمہوریہ (66فیصد )، اسرائیل (72فیصد ) ، جورڈن (60فیصد )، فرانس (56فیصد )اور کینیڈا (57فیصد ) ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…