سری نگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلافطلبا کا مسلسل احتجاج جاری ، پولیس کی طلبا ء پر شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ متعدد طلبا زخمی ہو گئے، وادی میں ریاستی عملداری نہ ہونے کے برابر ، مختلف علاقوں میں دو دن میں چار بینکوں کو لوٹ لیا گیا ۔مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کے احتجاج نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔ بڈگام میں کالج کے طلبا ریاستی دہشت گردی کے خلاف کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے۔ شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باوجود باہمت بچوں نے پولیس کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں لاکھوں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ وادی میں بھارتی ریاستی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے۔ مختلف علاقوں میں دو دن میں چار بینکوں کو لوٹ لیا گیا جبکہ شوپیاں میں مسلح افراد پولیس اہلکاروں سے بندوقیں چھین کر فرار ہو گئے۔