منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دعوت پر بلائے گئے پاکستانی طلبہ کو بھارت سے کیوں نکالا؟ پاکستان کاہندو سورمائوں کو منہ توڑ جواب

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت آداب میزبانی بھول گیا ہے اور اس معاملے کو عالمی برادری سے سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔ نفیس ذکریا نے کہا بھارت نے انتہا پسندوں کے خوف سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجا کیونکہ ہمسایہ ملک میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے جس کی وجہ سے مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا معمول بن گیا ہے۔ان

کا مزید کہنا تھا بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت، عدم برداشت مغرمی ممالک میں ہیڈ لائنز بن گئی ہیں اور ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں لیکن بھارتی حکومت خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھارت کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی دعوت پر نئی دلی پہنچنے والے 50 رکنی پاکستانی طالب علموں کے وفد کو بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر بھارتی وزارت خارجہ نے طالب علموں کو واپس لاہور روانہ کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…