اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان نے بر طانوی شریاتی ادار ے کو بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی نے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کر دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستا نی وفد سے ملاقاتوں میں دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تب تک پاکستان نہیں جاؤں گا، جب تک پاکستان مزار شریف، امریکن یونیورسٹی
کابل اور قندھار حملوں کے ذمہ داروں کو افغانستان کے حوالے نہیں کرتا اور پاکستان میں موجود افغان طالبان کے خلاف عملی طور پر قدم نہیں اٹھاتے‘۔دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ یا عسکری حکام نے اشرف غنی کی جانب سے دورے کی دعوت کے مسترد کرنے کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اس کی سرزمین افغانستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ہے۔