ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن میں ملوث افراد سے متعلق سعودی عرب کا ایسا فیصلہ کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ بدعنوانی میں ملوّث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز یمن میں حوثی باغیوں اور صالح ملیشیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انٹرویومیں انھوں نے اس گفتگو کے دوران میں سعودی عرب کی معیشت

سیاست اور معاشرت ،خطے کی صورت حال اور ایران کے مشرق وسطیٰ میں کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے برقی پورٹل ’’ سعودی شہری‘‘ میں قریباً ایک کروڑ شہریوں کو رجسٹر کیا گیا ہے اور اب سعودی حکام ان رجسٹرڈ شہریوں کو حکومت کی جانب سے اقدامات کا فائدہ پہنچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔شہزادہ محمد نے سعودی مملکت میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوّث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔پڑوسی ملک یمن میں جاری لڑائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فورسز حوثی ملیشیااور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کو چند دنوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مصاحبے میں سعودی عرب ، خلیج اور عرب دنیا کی سیاست اور اس سے متعلق مختلف ایشوز اور خاص طور پر مملکت کے معاشی اور سماجی اصلاحات کے ویڑن 2030ء اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا ہے۔انھوں نے مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے (زیر اثر اور ملکیتی) میڈیا پر سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کام کرنے کا الزام عاید

کیا ہے۔انھوں نے ایران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نظریے کا مقصد عالم اسلام کو کنٹرول کرنا ہے اور ایرانی اس کی منطق یہ بیان کرتے ہیں کہ اس طرح وہ امام المہدی کے ظہور کی راہ ہموار کریں گے۔شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ دنیا کی 13 فی صد تجارت بحیرہ احمر کے ذریعے ہوتی ہے لیکن سعودی عرب اس ضمن میں کوئی خدمات مہیا نہیں کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…