اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادے مشال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے، شہزادہ مشال بن عبدالعزیز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عشاء مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی، مشال بن عبدالعزیز کنگ عبداللہ کے تیرہویں بیٹھے تھے، وہ 1926 کو ریاض میں پیدا ہوئے، سعودی شہزادے نے 1951 سے 1953 تک سعودی عرب کی وزارت دفاع
میں اپنی خدمات سرانجام دیں، بعد ازاں انہیں ڈپٹی منسٹر برائے وزیر دفاع تعینات کیا گیا، مشال بن عبدالعزیز کا شمار آل سعود کے کامیاب ترین وزراء میں ہوتا تھا، انہوں نے کم قیمت میں زمین خرید کے سعودی حکومت کو اربوں کا فائدہ دلوایا۔ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شاہی خاندان نے مشال بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہزادے کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔