منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت پرجنگی جنون طاری ،ایک اورمیزائل کاتجربہ کرکے بڑادعوی کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آئی این پی) طاقت کے نشے میں چور بھارت نے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کے لئے آواز سے تیز سپر سونک براہموز کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے براہموز سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو زمین سے زمین پر 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ براہموز میزائل کا تجربہ نکوبر جزیر سے کیا گیا جسے روس

کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کے علاوہ غوطہ لگا کر بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔حکام کے مطابق براہموز میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ بلاک 3 ورڑن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل تیار کردہ براہموز میزائل 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے براہموز میزائل کا پہلا ورڑن براہموز ون 2007 میں تیار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…