اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناماپیپرزشائع کرنے والے جرمنی کے صحافی بیسٹین اوبرمئیر نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے پاناماکوردی کاٹکڑاکہنے پرسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے جواب میں کہاہے کہ محترمہ معذرت کے ساتھ پاناماپیپرزمیں جودستاویزات شائع کی گئی ہیں
وہ کسی او رمعاملے کے بارے میں نہیں بلکہ وہ کرپشن کرنے کی مختلف دستاویزات ہیں اورکرپشن کوبے نقاب کرنے کےلئے ہی پاناماپیپرزنے ان کوشائع کیاتھا۔واضح رہے کہ مریم نوازنے ٹوئیٹر پراپنے پیغام میں پاناماکوردی کاٹکڑاقراردیاہے اورکہا کہ باقی دنیانے بھی اس کوکچرے میں ڈال دیاہے ۔