اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شمالی کوریا اور امریکہ میں کشیدگی،عالمی منظر نامہ واضح ہوگیا، روس اور چین ایک ہوگئے،اہم ترین اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2017

ماسکو(آئی این پی )روس نے کورین جزائر میں بڑھتی ہوئی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں چینی تجویز کی حمایت کردی ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ چین نے جمہوریہ کوریا کو میزائل اور ایٹمی تجربات اور جنوبی کوریا اور امریکہ کو مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے کی جو تجویز دی ہے روس اس کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ سلامتی کونسل میں بحث کے دوران انہوں نے کونسل کے ارکان پر زوردیا ہے

سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر جمہوریہ کوریا سے کہیں کہ وہ میزائلوں اور ایٹمی تجربات کو معطل کردے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مکمل طو رپر عمل کریں ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بھی کورین جزائر کے مسئلے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کیا جائے ۔ روس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن اس چینی تجویز کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ سیاسی مذاکرات شروع کرنے کیلئے جمہوریہ کوریا میزائلوں اور ایٹمی تجربات کو بند کردے جبکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی معطل کردی جائیں تاہم جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کوئی حل پیش نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ مہینے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا تھا کہ چین کورین جزائر کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے تجاویز دے رہا ہے جنہیں دوہری معطلی منصوبے کا نام دیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ فریقین کشیدگی سے باہر نکلکر مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں ۔ تاہم جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کوئی حل پیش نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ مہینے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا تھا کہ چین کورین جزائر کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے تجاویز دے رہا ہے جنہیں دوہری معطلی منصوبے کا نام دیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ فریقین کشیدگی سے باہر نکلکر مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…