مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن) اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں مدت ملازمت سے قبل فوجیوں کے فرار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور سالانہ تقریبا 7000 اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی فوجی خدمت ترک کررہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ءکے دوران ہرسات میں سے ایک اسرائیلی فوجی اپنی سروس پوری کیے بغیر ملازمت چھوڑ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کی مرکزی قیادت ادارے میں فوجیوں کے فرار کے رحجان کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ہرنئے سال کے دوران فوج سے فرار ہونے والوں کے نئے ریکارڈ بننے لگے ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ءکے دوران 14.6 مرد اور 7.5 خواتین اہلکاروں نے قبل از وقت فوجی ملازمت ترک کی۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ فوج سے فرار کے نتیجے میں فوج کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آرہی ہے۔ فرار کا تناسب 60 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک جا پہنچا ہے۔فوج سے فرار کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے۔عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے لکھا کہ زیادہ تر فوجی خرابی صحت اور نفسیاتی عوارض کی وجہ سے فرار اختیار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر اسباب اور عوامل بھی اسرائیلی فوجیوں کو سروس چھوڑنے پرمجبور کررہے ہیں۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ فوج سے فرار کے نتیجے میں فوج کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آرہی ہے۔ فرار کا تناسب 60 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک جا پہنچا ہے۔فوج سے فرار کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے۔عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے لکھا کہ زیادہ تر فوجی خرابی صحت اور نفسیاتی عوارض کی وجہ سے فرار اختیار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر اسباب اور عوامل بھی اسرائیلی فوجیوں کو سروس چھوڑنے پرمجبور کررہے ہیں۔