اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت کی انتہائی خفیہ اورحساس دستاویزات میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں ۔ان دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ امریکہ نے بھارتی فوج کے بارے میں انتہائی خفیہ اورسیکیورٹی کے حوالے اہم ترین مواد چین کے حوالے کیاہے،اس انکشاف نے بھارتی حکومت کوہلاکررکھ دیاہے کہ اس کے خفیہ ترین معاملات اب چین کے ہاتھ لگ گئے ہیںجوچین کے لئے انتہائی کارآمدہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں چین نے امریکی بحریہ کے جاسوس طیارے پر قبضہ کر لیا تھا جس میں بھارتی فوج کے حوالے اہم معلومات موجودتھیں،امریکا نے ممکنہ طور پر ان معلومات کے متعلق بھارت کو بھی اگاہ نہیں کیاتھالیکن یہ چین تک پہنچ گئیں ۔چین کوامریکی جاسوس طیارے سے بھارت کے علاوہ روس ،شمالی کوریا کے بارے میں بھی اہم ترین مواد ملاہے. امریکی حکام کوبتایاگیاکہ چین کواس جاسوس طیارے سے کوئی ایسی خفیہ معلومات نہیں ملی ہیں