بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ٹی وی کے سبکدوش میزبان کیلئے 25 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)امریکی ٹیلی ویژن چینل ’’فاکس نیوز‘‘ کے جنسی ہراسانی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کیے گئے دیرینہ میزبان بیل اورائیلی کو ٹی وی چینل کی طرف سے 25 ملین ڈالر کی رقم ادا کیے جانے کا اعلان کردیا گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اس خبر کی فاکس نیوز کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی آیا وہ اپنے مشہور میزبان کو نوکری سے نکالے جانے کے بعد اسے ہرجانے کے طور پر یہ رقم ادا کرے گا یا

نہیں۔ تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق پچیس ملین ڈالر کی رقم بیل اورائیلی کی ایک سال کی مجموعی تنخواہ سے کم ہے جو وہ ٹی وی چینل سے گذشتہ برسوں میں لیتے رہے ہیں۔67 سالہ بیل اورائیلی کئی سال تک فاکس نیوز کے دی اورائیلی فیکٹر نامی پروگرام کے میزبان رہے ہیں۔ ان کا فلیگ شپ ٹی وی شو بہت زیادہ دیکھا جانے والا تھا مگر حال ہی میں ان پر خواتین کی طرف سے جنسی ہراسانی کا الزام سامنے آنے کے بعد ٹی وی انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی جگہ اس ٹی وی شو کی میزبانی ایک دوسرے صحافی ٹاکر کلارسن کو دی گئی ہے۔سینتالیس سالہ ٹاکر کلارسن اپنے اشتعال انگیز بیانات اور سخت گیر موقف کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے فاکس نیوز میں تین ماہ قبل کام شروع کیا تھا۔اس سے قبل بیل اورائیلی کا پروگرام مسلسل 20 سال تک ٹی وی کے ٹاک شوز میں چھایا رہا ہے۔ ایک بار اس پروگرام کی ریٹنگ 30 لاکھ ناظرین سے تجاوز کرگئی تھی۔اپریل کے اوائل میں اخبارنیویارک ٹائمز نے ایک اسٹوری فائل کی جس میں دعوی کیا گیا کہ اورائیلی اور فاکس نیوز نے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی پانچ خواتین کو زبان بند رکھنے کے لیے 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔ اگرچہ اورائیلی نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے تاہم ٹی وی انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے ہٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…