غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کردیا جائے۔اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولائی ملادینوف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے کے علاقے میں نئی صیہونی بستی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور فلسطینیوں کی سیکڑوں ہیکٹر اراضی کو ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا
یہ اقدام مغربی کنارے کی فلسطینی آبادیوں کے درمیان رخنہ اندازی کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سن انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقے کی سرحدوں کے قریب دو ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوردی ہے۔ اقوام متحدہ کے کورآرڈینیٹر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو روزانہ چھے گھنٹے سے بھی کم بجلی فراہم کی جاتی ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔