بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل رواں سال عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ میں تعمیر ہونے والا ہوٹل جسے ابراج کدائی کا نام دیا گیا ہے،10 ہزار کمروں پر مشتمل ہوگا جبکہ یہ 14 لاکھ سکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہوگا۔دس ہزار کمروں کے ساتھ ساتھ اس ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹس،ایک بڑا شاپنگ مال اور پرتعیش بال روم بھی ہوگا،اس ہوٹل کی تعمیر پر سعودی حکومت کی جانب

سے 3.5 ارب ڈالرز (تین کھرب 65 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کیے جائیں گے۔اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے سرمایہ سعودی وزارت خزانہ نے فراہم کیا جبکہ اس کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے،یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مسجد، مسجد الحرام سے دو کلو میٹر دور واقع ہوگا جہاں حج یا عمرہ کے لیے ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے آتے ہیں۔یہ ہوٹل عوام کے لیے کھولا جائے گا مگر اس کی پانچ منزلیں سعودی شاہی خاندان کے لیے مخصوص ہوں گی،ہوٹل اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے حجم کے سامنے بیشتر شہر یا قصبے بھی چھوٹے محسوس ہوں گے۔اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہوں گے جن میں سے 10 میں 4 سٹار ہوٹل کی آسائشات فراہم کی جائیں گی جبکہ دو میں فائیو سٹار سہولیات ہوں گی اور وہ اہم افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…