مکہ مکرمہ (آئی این پی)مکہ مکرمہ میں پولیس نے خاتون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک فوٹیج پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تھپڑ مارنے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا۔ مکہ معظمہ کے پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹ عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک فوٹیج میں
المسفلہ کالونی میں ایک شخص کو سڑک پرچلتے ہوئے خاتون کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ملزم کی نشاندہی کی۔ نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پرسامنے آنے والی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان اور خاتون کو ہاتھا پائی کرتے دکھایا گیا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے الجھنے والا شخص اسے زور دار طمانچہ مارتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑتی ہے۔بہ ظاہر لگتا ہے کہ ہاتھا پائی سے قبل دونوں میں سخت نوعیت کی تو تکار تلخ کلامی بھی۔ تھپڑ لگنے کے بعد خاتون زمین پربیٹھ گئی اور رونے لگی۔ یہ سارا منظر خفیہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔