لاگوس (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میںایک خالی فلیٹ سے 44کروڑروپے برآمد ہوئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائیجریامیں محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک خالی فلیٹ پرچھاپہ ماراتووہاں سے 44کرورڑ وپے برآمد کرلئے ۔حکام کے مطابق لاگوس کے علاقے میں خراب کپڑوں میں ملبوس ایک عورت کوشک پڑنے پراسکے فلیٹ پرچھاپہ ماراگیاتوفلیٹ میں وہ عورت توموجود نہیں تھی لیکن اس کے فلیٹ کی مختلف الماریوں کے خفیہ
خانوں سے 1کروڑ 10لاکھ مالیت کی برطانوی اورنائیجرین کرنسی برآمد کرلی گئی ۔حکام کاکہناہے کہ وہ عورت اکثرمختلف تھیلیاں اس فلیٹ میں لاتی تھی جس پرشک گزرنے پرچھاپہ ماراگیالیکن چھاپے کے د وران خاتون وہاں سے غائب تھی ۔برآمد کی گئی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 44کروڑروپے بنتی ہے ۔حکام کے مطابق اس قدرزیادہ کرنرسی برآمد ہونے پراس خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انکشافات کی توقع ہے