ٹوکیو(آئی این پی)جاپانی اور امریکی بحری افواج نے مشترکہ جنگی مشقوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی بحریہ نے منصوبہ بنایا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز بھی امریکی جنگی بیڑے کے ہمراہ جزیرہ نما کوریا کے سمندری علاقے میں جمع ہو کر مشترکہ فوجی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ مشترکہ بحری فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ ان مشقوں کی حتمی تاریخ کا اعلان
نہیں کیا گیا۔ جاپان کی سمندری دفاعی افواج نے امریکی بحری جہازوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹروں سے ایک سے دوسری جگہ اترنے کی مشقوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ کئی جاپانی جنگی بحری جہاز بحیرہ مشرقی چین کی طرف بھیج کر امریکا کے کارل ونسن اسٹرائیک گروپ بحری بیڑے کے پہلو میں لنگر انداز کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ جاپان پر امریکی ایٹمی حملے کے بعد جاپان جنگ سے مکمل طورپر تائب ہوگیا تھا