منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

دبئی،19سالہ لڑکی کی لاش ، 3پاکستانیوں کو سزا سنادی گئی،لرزہ خیز واقعہ

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مبینہ طور پر دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی 19سالہ لڑکی کی لاش چھپانے کے الزام میں 3پاکستانیوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فحاشی کے اڈے پر کام کرنے والے 3 پاکستانیوں پر ایک 19سالہ لڑکی کی لاش کو چھپانے کا الزام ہے جسے مبینہ طور پر اسکے دوست نے قتل کردیا تھا۔دبئی کورٹ نے ملزمان کو سزا پوری کرنے کے

بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا ہے ۔کیس کی دستاویزات کے مطابق مبینہ پاکستانی قاتل نے پاکستانی لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے دوسرے افراد کی مدد طلب کی تھی۔ملزم جن کی عمریں 26اور 37کے درمیان ہیں فحاشی کے اڈے پر کام کرتے تھے عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مقتولہ کی لاش کو اپنی کار میں لے جاتے ہوئے شناخت کیا گیا ۔ملزمان 15دن کے اندر عدالت کے حکم کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…