بیجنگ(آ ئی این پی ) چین نے شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی مسلئے کا واحد حل سیاسی طریقہ کار ہے ، عالمی برادری کو شامی عوام کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے ، چین بین الاقوامی تعلقات میں کیمیائی ہتھیاروں اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو چھون اینگ نے کہا ہے
کہ سیاسی طریقہ کار ہی مسئلہ شام کا واحد حل ہے ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جاری ہمہ گیر تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو شامی عوام کے اپنے ملک کی ترقی کے راستے کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے ۔ چین کا موقف ہے کہ مختلف ملکوں کی خود مختاری. علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے. اس مسئلے کا واحد حل ہے