پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے پاناما لیکس کیس میں نیا موڑ آ گیا، اہم اعلان کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاناما سٹی(آئی این پی)دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے پاناما لیکس کیس میں نیا موڑ آ گیا،پاناما کے حکام نے پاناما پیپرز اور ٹیکس فراڈ سے متعلق دستاویزات کسی بھی دوسرے ملک کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا،پاناما کے حکام کا کہنا ہے کہ

اگر متعلقہ ملک اپنے طور پر تفتیش کر چکا ہو تو اس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکا کے ملک پاناما میں حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ٹیکس فراڈ کے متعلق کسی بھی ملک کو کسی قسم کی کوئی دستاویز فراہم نہیں کرے گا۔ پاناما حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کو معلومات درکار ہوں گی تو اسے ایک کمیشن کے ذریعے یہ معلومات فراہم کر دی جائیں گی، تاہم یہ اسی صورت میں ہو گا کہ متعلقہ ملک نے فراڈ، کرپشن، جھوٹ یا غیر قانونی ذرائع سے دولت اکھٹی کرنے کے متعلق اپنے طور پر تفتیش کر لی ہو۔پاناما ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق پاناما کے پراسیکیوٹر آفس نے کہا ہے کہ قانونی فرم موزاک فونسیکا سے حاصل ہونے والی دستاویزات کسی دوسرے ملک کو فراہم نہیں کی جائیں گی۔ پاناما حکام نے اس موقف کا اظہار نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں 15یورپی ممالک کے جوڈیشل حکام کے سامنے کیا، یورپی ملکوں کے حکام پاناما لیکس کی تحقیقات کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پاناما پیپرز پر بلجیم، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، جرمنی، یونان، اسپین، فرانس، اٹلی، لٹویا، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، سوئیڈن، ناورے اور برطانیہ کے حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…