جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی ) سعودی حکومت نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا،اب عمرے کاسیزن 15 رمضان المبارک کے بجائے 15 شوال کو ختم ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 4 اپریل کوعمرے کے سیزن میں ایک ماہ کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب عمرہ

زائرین 15 شوال تک عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔خیال رہے کہ عام طور پر عمرے کا سیزن 8 ماہ تک چلتا ہے، جو صفر سے لے کر رمضان المبارک تک جاری رہتا ہے، سعودی حکومت نے 2016 میں وڑن 2030 کے تحت عمرے کے سیزن کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں مسلمان عمرے کی ادائگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں، پاکستان کا شمار عمرے کی ادائیگی والے چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔سعودی حکومت نے جہاں عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کیا، وہیں سعودی حکام نے حکومت نے جہاں عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کیا، وہیں سعودی حکام نے رواں سال 2017 کے لیے پاکستان کے حج کوٹا میں بھی اضافہ کیا تھا۔حرم کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے پاکستان کا حج کوٹا 2013 میں کم کیا گیا تھا، جسے گزشتہ ماہ مارچ میں بحال کرتے ہوئے سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ اب پاکستان کے ایک لاکھ 79 ہزار 210 زائرین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق حج کوٹا کی بحالی کے بعد سعودی حکومت اور وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں، جس کے تحت سال 2017 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی زائرین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…