جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ بھی کود پڑا،باضابطہ اعلان کردیاگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

اقوام متحدہ (آئی این پی)امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا عندیہ دیدیا،اقوام متحدہ میں متعین امریکی خاتون سفیر نیکی ہالے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت امن عمل اور کشیدگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ میں متعین امریکی خاتون سفیر نیکی ہالے نے پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں امریکہ کے کردار سے متعلق

ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ بالکل درست ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستا ن اور بھارت کے تعلقات کے بارے میں فکر مند ہے اور ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کس طرح سے ہم جاری تنازعہ کو ختم کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کچھ ہونے کا انتظار کیے بغیر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں اپنی جگہ تلاش کرے گا۔انکاکہنا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت امن عمل اور کشیدگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سے پوچھا گیا کہ وہ ایک ہفتہ قبل امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کے اس بیان پر کیا تبصرہ کریں گی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بشارالاسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کریں گے۔اس سوال پر مسٹر ہالے نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ شامی عوام بشارالاسد کو اب اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ شامی عوام بشارالاسد کو اب اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔شامی عوام نے بشارالاسد کو کئی سال پہلے مسترد کردیا تھا۔نیکی ہالے نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا آئندہ انتخابات میں صدر بشارالاسد کی شمولیت کو قبول کرے گا۔امریکی سفیرہ کا کہنا تھا کہ بشارالاسد ایک ایسے شخص ہیں جنہیں اب شامی عوام نہیں چاہتے، میرا خیال ہے کہ شفاف انتخابات کی صورت میں عوام بشارالاسد کو مسترد کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…