جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

دبئی کی پولیس نے وہائٹ ہائوس کو بلیک میل کرنے والے ’’ہیکروں ‘‘کو گرفتارکرلیا

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی)دبئی کی پولیس نے وہائٹ ہائو س کو بلیک میل کرنے والے ’’ہیکروں‘‘ کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیکروں کی اس ٹولی کو پکڑ لیا ہے جس نے امریکی وہائٹ ہائو س کے کئی سینئر اہل کاروں کے ای میل اکانٹس ہیک کر لیے تھے۔

دبئی پولیس کے سینئر اہل کار میجر ڈاکٹر سعود الخالدی نے بتایا کہ وہائٹ ہائوس میں متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں سرکاری طور پر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں وہائٹ ہاس کے 5 سینئر ذمے داران کے ای میل اکانٹس ہیک ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کر لی ہے اور وہ بلیک میلنگ کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ وہائٹ ہاس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ہیکروں کا یہ گروپ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔اس ای میل کے موصول ہونے کے بعد سائبر کرائمز کے شعبے سے متعلق ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور دو گھنٹے کے اندر ہی امارت عجمان میں ایک اپارٹمنٹ میں ہیکروں کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا گیا۔ متعلقہ حکام کے ساتھ جائے مقام پر چھاپہ مارا گیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ہیکنگ کی کارروائیوں میں ملوث یہ گروپ حاصل ہونے والی معلومات بھاری رقوم کے عوض فروخت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…