ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑا اسلامی ملک دھماکے سے لرز اٹھا ۔۔ متعدد ہلاکتیں

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں اسلحہ تلف کرتے ہوئے دھماکہ ہونے سے 9شہری ہلاک ہوگئے ۔افغا ن میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے ایک یونٹ کی طرف سے جنوبی صوبہ ہلمند میں ملنے والے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران ہونے

والے دھماکے سے 9 شہری ہلاک ہو گئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق فوجی اہلکار اسلحہ کو تلف کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک اس میں دھماکا ہوا۔ہلمند میں فوج کے ترجمان رسول زازیا نے بھی مرکزی شہر لشکر گاہ میں ہونے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔صوبائی گورنر حیات اللہ حیات نے بتایا کہ تباہ ہونے والی عمارت سے نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی ملبے دبے ہو سکتے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ یہ عمارت اسلحہ و بارود کو ضائع کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے سے زمیں بوس ہوئی۔ہلمند کے اکثر علاقوں پر طالبان عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے اور صرف مرکزی شہر لشکر گاہ میں حکومت کی عملداری قائم ہے۔یہ عمارت اسلحہ و بارود کو ضائع کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے سے زمیں بوس ہوئی۔ہلمند کے اکثر علاقوں پر طالبان عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے اور صرف مرکزی شہر لشکر گاہ میں حکومت کی عملداری قائم ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…