منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ایک اورشرمناک تاریخ رقم،نشے میں دھت نوجوانوں نے بھارتی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی نہ بخشا،افسوسناک واقعہ

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مرکزی وزیر بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی کا نشانہ بن گئیں،دارالحکومت نئی دہلی میں اوباش نوجوانوں نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی چھیڑ دیا اور گاڑی میں پیچھا کرتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر ٹیکسٹائل اور ساس بھی کبھی بہو تھی فیم سمرتی ایرانی دفتر سے اپنی رہائشگاہ جانے کیلئے گاڑی میں نکلیں تو ایک کار میں سوار نشے میں دھت 4

نوجوانوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی، آوازیں کسیں اور گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ سمرتی نے پولیس کو مطلع کیا تو چانکیا پوری تھانے کی ٹیم نے پیچھا کرکے 18 سے 20 سال کے ان نوجوانوں کو گاڑی سمیت قابو میں کرلیا اور حوالات میں بند کر دیا۔واضح رہے کہ بھارت میں ایسے واقعات آئے روزبڑھے رہے ہیں جس میں زیادہ تربھارتی انتہاپسندہندوملوث پائے گئے ہیں ان واقعات سے ظاہرہوتاہے کہ بھارتی معاشرہ گراوٹ کاشکارہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…