جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

یک ارب فوج کی نفسیاتی طور پر شکست’ مودی کے دورے کا مکمل بائیکاٹ، عوامی ردعمل سے بھارتی وزیراعظم پریشان

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مقبوضہ ریاست کے لوگوں نے اپنی جان ،مال عزت و آبرو کی قربانیاں دیں ۔برہان مظفروانی کی شہادت سے شروع ہونے پرامن مذاحمتی عوامی جدو جہد کے سامنے جدید ترین ہتھیاورں سے لیس ،اور ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک کی افواج نفسیاتی طور پرشکست کھا چکی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کرکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کا فیصلہ سنا دیا کہ ہندوستان کا قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے حالات کا باقاعدگی سے جائزہ لنا ہویا مختلف ممالک کی جانب سے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیش کش ،حکومت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے ۔گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی میاں محمد نواز شریف کی تاریخ ساز تقریر نے کشمیریوں کو اخلاقی و بین اقوامی محاذ پر بھر پور کمک فراہم کی ۔پاکستان میں 2013کے عام انتخابات کے بعد جب میاں نواز شریف کی حکومت قائم ہوئی تو عوام اورکشمیرپالیسی سے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔نریندر مودی سنگینوں کے سائے تلے اور پوری وادی کو جیل بنا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکے کیلئے وادی کا دورہ کررہا ہے ۔ مودی کے خطر ناک عزائم خطہ کے امن کو تباہ کرسکتے ہیں ۔کشمیر ی ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی آزادی کی جدوجدہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں بین اقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ، ان کے نمائندوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائید کررکھی ہے ۔اس کی انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاسی اس وقت بھی ہوئی تھی گزشتہ دورہ کے دوران جب اس نے سول کپڑوں ملبوس فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے اپنے ہی نامزد کردہ وزیراعلیٰ مفتی سعید مرحوم کی اس تجویزپر جو کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستان سے بات کرنے کی تھی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے مسئلہ کشمیرپر کسی سے رہنمائی لینے ضرورت نہیں ۔اس کی انتہائی پسند اور کشمیر دشمنی کا آئینہ دار ہے ۔کشمیریوں نے مودی کے دورہ سے لاتعلقی کا اظہار کرکے یہ ثابت کیا کہ کربوں کے پیکچ اور مرعات وآسائیش ان کے نصب العین حق خود اردیت سے دور نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی ان کا عزم متززل کرسکتی ہیں ۔حریت قیادت کی کال پر وادی کے عوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی کی جانب سے دنیا بھر کو بیوقوف بنانے کی چال ناکام بنا دی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…