منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی ضلع گجرات کے لوگ یورپ کیوں جاتے ہیں؟معروف غیرملکی جریدے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات کے لاکھوں لوگ علاقے میں صنعتوں کی کمی اورروزگارکے مواقع کم ہونے کی وجہ سے غیرقانونی طریقے استعمال کرکے بھی کئی یورپی ممالک میں جانے پرمجبورہیں ۔پاکستانی ضلع گجرات کے لوگ یورپ کیوں جانا چاہتے ہیں؟کے عنوان سے ایک جرمن جریدے ڈی ڈبلیونے ایک رپورٹ شائع کی ہے اوراس رپورٹ کے مطابق ناروے اورجرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں سب سے

زیادہ پاکستانی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اوربرطانیہ میں بھی گجرات کے لوگوں کی تعداد بھی زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ لوگ یورپ جانے کےلئے کئی پرخطرراستے اورطریقے اختیارکرتے ہیں اورگجرات کے زیادہ لوگ یورپ میں ہونے کی وجہ سے گجرات کے علاقے کھاریاں کومنی یورپ بھی کہاجاتاہے جبکہ گجرات کی دوسری تحصیلو ںکے لوگ بھی یورپ میں بڑی تعدادمیں آبادہیں ۔ماہرین کے مطابق گجرات میں روزگارکے کم مواقع اورصنعتی زونزنہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ یورپ جانے کوترجیح دیتے ہیں اوراس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ گجرات کے لوگوں کی یورپ اوربرطانیہ میں اب بہت زیادہ تعداد آبادہے جس کی وجہ سے وہ اب اپنے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں کوقانونی طریقے بھی بلارہے ہیں ۔گجرات میں عوام کابڑاذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اور زیادہ زمینیں بارانی ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کاگزربسرمشکل ہوتاہے اورسرکاری ملازمتیں بھی بہت کم ملتی ہیں جس کی وجہ سے گجرات کے عوام کے پاس اچھی زندگی گزارنے کاخواب صرف یورپ جانے میں پوراہوسکتاہے اوراس خواب کوپوراکرنے کی کوشش میں یہ لوگ کئی پریشانیاں بھی برداشت کرتے ہیں ۔اسی طرح گجرات کے جولوگ یورپ اوربرطانیہ جاکرسیٹل ہوچکے ہیں ان کامعیارزندگی دیکھ کرگجرات میں رہائش پذیرافراد میں مزید یہ خواہش جنم لیتی ہے کہ وہ بھی یورپ جائیں اس وجہ سے

گجرات کے لوگوں کی تعداد یورپ میں بہت زیادہ ہے ۔گجرات کے لوگوں کے یورپ جانے کے رجحان کی وجہ سے کئی انسانی سمگلرزبھی اپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں جوان لوگوں کویونان کے راستے یورپ جانے کاچکردے کرلوٹ بھی لیتے ہیں اورکئی تویونان پہنچادیتے ہیں اوروہاں جاکرکئی لوگ گرفتاربھی ہوتے ہیں اوران لوگوں کواپنی جمع پونجی لوٹوانےکے بائوجود یورپ جانانصیب نہیں ہوتااوروہ مزید پریشانیوں کاشکارہوجاتے ہیں ۔یور پ میں رہنے کی وجہ سے ان کے کئی خاندانی مسائل بھی ہیں جن میں بچیوں کی شادیاں ایک بہت بڑامسئلہ بناہواہے ۔ماہرین نے رائے دی ہے کہ گجرات کے عوام کے یورپ اوربرطانیہ جانے کے رجحان کوکم کرنے کےلئے حکومت کواقدامات کرناہونگے تاہم ان لوگوں کے یورپ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کوزرمبادلہ ملتاہے جوکہ ملکی معیشت کے لئے بہت اہمیت رکھتاہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…