جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

2015ء میں پاک فوج نے چین کیلئے کیا کام کیا؟چین کے فوجی دستوں نے پاکستانی پریڈ میں حصہ کیوں لیا؟چین نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ میں چینی عوامی سپاہ آزادی کے گارڈ زآف آنر کی شمولیت کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چین کی عوامی سپاہ آزادی کے تینوں شعبوں کے آنر گارڈز میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانیوالی فوجی پریڈ میں مارچ کے لئے فارمیشن بھیجی ۔ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار دفاعی کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور چین اور پاکستان کی افواج

کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے ۔ہواچن ینگ نے آگاہ کیا کہ 2015ء میں پاکستان نے جاپانی جارحیت کیخلاف چین کی عوامی جنگ مزاحمت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی کامیابی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی فوجی پریڈ میں ایک فارمیشن بھیجی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کی فوجی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ شمولیت دونوں ممالک اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کے دفاعی باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کے لب لباب کا ایک اور بین ثبوت ہے ۔،چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے کہ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تجارتی راستے طورپر کھلنے کے بعد پاکستان میں سستی چینی مصنوعات کی بھرمار ہو گی جس کی وجہ سے مقامی پاکستانی کمپنیوں کے لئے بقا کا مسئلہ درپیش ہو گا ۔خاتون ترجمان نے یہاں پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ چین سی پیک کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے تا کہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے ۔ترجمان نے کہا کہ سی پیک طویل المیعاد ترقی کے حصول کے لئے چین اور پاکستان کی طرف سے قائم کیا جا نے والا تعاون کا نیا فریم ورک ہے ۔خاتون ترجمان نے کہا کہ سی پیک بیلٹ وروڈ منصوبے کا ایک اہم پراجیکٹ بھی ہے یہ نہ صرف چین اور پاکستان کی مشترکہ ترقی کے فروغ بلکہ علاقائی رابطے اور

علاقائی ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے بھی اہم ہے، سی پیک پر پیشرفت کے سلسلے میں دونوں ممالک بھرپور صلاح مشورے، مشترکہ کردار اور مشترکہ مفادات کے اصول کے پابند ہیں ۔خاتون ترجمان نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے حاصل ہونے والے فوائد اور منافع میں خطے اور چین اور پاکستان کے عوام حصہ دار ہونگے ، یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ میں چینی عوامی سپاہ آزادی کے

گارڈز آف آنر کی شمولیت کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چین کی عوامی سپاہ آزادی کے تینوں شعبوں کے آنر گارڈز میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانیوالی فوجی پریڈ میں مارچ کے لئے فارمیشن بھیجی ۔ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار دفاعی کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے ۔ہواچن ینگ نے آگاہ کیا کہ 2015ء میں پاکستان نے جاپانی

جارحیت کیخلاف چین کی عوامی جنگ مزاحمت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی کامیابی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی فوجی پریڈ میں ایک فارمیشن بھیجی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کی فوجی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ شمولیت دونوں ممالک اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کے دفاعی باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کے لب لباب کا ایک اور بین ثبوت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…