کیلیفورنیا(آئی این پی )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے گذشتہ سال مختلف وجوہات پر اکاؤنٹس بند کرنے کی 13درخواستوں کو مسترد کردیا جبکہ فیس بک نے 65فیصد اکاؤنٹس بند بھی کردیئے۔جمعہ کو ٹوئٹر کی جاری کردہ ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کو پاکستان سے 19اکاؤنٹ بند کرنیکی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کوئی اکاؤنٹ بند نہیں کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6لاکھ 36ہزار
سے زائد اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہی اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔فیس بک کی ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق فیس بک کو پاکستانی حکام کی جانب سے 2016کے پہلے6ماہ کے دوران ایک لاکھ پندرہ اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 65فیصد پر عملدرآمد کیا گیا۔ فیس بک پرگستاخانہ مواد کی تشہیرپرعوام میں شدیدغم وغصے کی لہرپائی جاتی ہے ۔