بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی اورامریکی دستوں کو خونریز میدان جنگ میں بڑی شکست،طالبان کے مکمل قبضے کی تصدیق

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی )طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر مکمل قبضہ کرلیا ، پولیس اہلکار نے9 ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق سنگین کے پولیس سربراہ محمد رسول نے کہا ہے کہ طالبان جنگجو گزشتہ روز ضلعی مرکز میں پہنچ گئے۔ سنگین کو ایک دور میں برطانوی اور امریکی دستوں کیلیے ایک خونریز میدان جنگ قرار دیا جاتا رہا ہے،

اس ضلع پر قبضہ طالبان کی ان کوششوں کا ایک حصہ ہے جن کا مقصد ہلمند میں اپنے اثر و نفوذ کو بڑھانا ہیصوبائی دارالحکومت لشکرگاہ سمیت صوبہ ہلمند کا بہت سا علاقہ پہلے ہی طالبان کے قبضے میں ہے جبکہ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواق نے کہا کہ سرکاری فورسز نے ضلع سنگین کے پولیس ہیڈکوارٹرز اور گورنر آفس خالی کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ فورسز ضلع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیں گی جس کیلیے فورسز تیاری کر رہی ہیں۔اس سے قبل امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ موسم گرما کے دوران ہلمند میں 300 فوجی تعینات کرے گا، دریں اثنا صوبہ قندوز کے شمالی علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے9 ساتھی اہلکاروں کو جو سو رہے تھے، انھوں نے کہا کہ فورسز ضلع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیں گی جس کیلیے فورسز تیاری کر رہی ہیں۔اس سے قبل امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ موسم گرما کے دوران ہلمند میں 300 فوجی تعینات کرے گا، دریں اثنا صوبہ قندوز کے شمالی علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے9 ساتھی اہلکاروں کو جو سو رہے تھے،گولی مار کر ہلاک کر دیا۔علاوہ ازیں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سیکیورٹی پوسٹ پر ہونے والی اس کارروائی کی ذمے داری قبول کر لی ہے، صوبہ قندھار کے ضلع نشا میں پولیس چوکی کے نزدیک خودکش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…