بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا کہ جاپانی طیارہ بردار تباہ کن جہاز کاغا کے گزشتہ روز سرگرم ہونے کے پیش نظر جاپان کے حقیقی عزائم کی وجہ سے وہ انتہائی چوکس ہے ۔جاپانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق 19500ٹن وزنی کاغا کو نگرانی کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچھون اینگ نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال مستحکم ہے ۔
چین اور اس کے ہمسایہ ممالک جاپان کو گڑبڑ پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ ترجمان نے کہا حالیہ برسوں میں جاپان نے نام نہاد ’’چینی خطرے‘‘کو اچھالا ہے تاکہ وہ اپنی فوج کو توسیع دے سکے ۔ تاریخی وجوع کی بناء پر بین الاقوامی برادری خاص طور پر جاپان کے ہمسایہ ممالک جاپان کے فوجی اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے انتہائی چوکس رہنے کی پوری وجہ موجود ہے ۔