ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

چین نے پاکستان کو خصوصی حیثیت دینے کا اعلان کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی )چین نے پاکستان کو خصوصی حیثیت دینے کا اعلان کردیا، پاکستان رواں برس چین کے صوبہ یوئنان کے دورالحکومت کھن منگ میں منعقد ہونیوالی جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری میلے میں بطور چئیرمین شریک ہو گا ، میلے کا انعقاد12سے 28جون تک کیا جائے گا ، میلے میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مابین معاشی تجارتی منصوبوں پر

دستخطوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے طے پائیں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اہم معاشی سرگرمی اور آگاہی کے حوالے سے بیجنگ میں ایک تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں لاوس، کمبوڈیا، میانمار،انڈونیشیا، برونائی ،ویتنام ،تھائیلینڈ،سنگاپور، ملائیشا،نیپال ،بھارت ،بنگلہ دیش، مالدیپ، سری لنکا ،گیانا اور تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مندوب شامل تھے ۔ اس موقع پر شرقاء نے چین اور جنوب ،جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی معاشی روابط کے فروغ کیلئے کھن منگ میں منعقد ہونیوالے سرمایہ کار میلے کو نہایت اہم قرار دیا شرکا کا کہانا تھا کہ اس میلے کے انعقاد سے چین اور دیگر ممالک میں تخلیقی اقدامات اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ شرکا نے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو عالمی معاشی ترقی کا وژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب سے جہاں بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے درمیان اقتصادی روابط فروغ پائیں گے وہاں اس منصوبے کی ترقی بھی ممکن ہو سکے گی ۔ تقریب میں شریک پاکستان کے منود عامر خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری میلے میں بھر پور طریقے سے شرکت کرے گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے کاروباری ادارے اس سرمایہ کاری میلے میں شریک ہونگے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے طے پائیں گے محمد عامر

خان نے کہا چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان کی سماجی معاشی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات انتہائی گہرے ہین اور سی پیک منصوبہ پورے خطے کی معاشی ترقی کیلئے مفید ثابت ہو گا ۔ اس موقع پر شرکا کو چین کے صوبہ یوئنان کی تجارتی معاشی اہمیت کے حوالے سے ایک دستاویزی پروگرام کے زریعے بریفنگ بھی دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…