منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اکڑ نکل گئی،بڑی طاقت کی پہلی بدترین رسوائی،ٹرمپ نے اہم ملک سے معافی مانگ لی

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر کی جانب سے برطانوی خفیہ ایجنسی پر ان کی جاسوسی کے الزامات کے بعد لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاؤس نے برطانوی حکومت سے معذرت کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر اپنے برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں اس تنازع پر امریکی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤ س کے پریس

سیکریٹری شون اسپائسر بھی واشنگٹن میں موجود برطانوی سفیر کم ڈیروچ سے رابطے میں معاملے پر وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، ‘میک ماسٹر اور شون اسپائسر برطانوی حکومت سے معذرت کرچکے ہیں۔دوسری جانب لندن میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤ س سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے کہ ان الزامات کو دہرایا نہیں جائے گا۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا وائٹ ہاؤ س نے معاملے پر باقاعدہ معذرت طلب کی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے، ہمیں یقین دہانی کرائی جاچکی ہے کہ آئندہ ان الزامات کو نہیں دہرایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 4 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں سابق صدر براک اوباما پر اپنی ٹیلی فون کالز اور انٹرنیٹ پیغامات کی جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے 2016 میں امریکی صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ ٹاور، نیو یارک میں ان کی جاسوسی کروائی۔بعد ازاں اس تنازع میں برطانیہ کی شمولیت اس وقت ہوئی جب وائٹ ہاس کے پریس سیکریٹری شون اسپائسر نے فوکس نیوز کی ایک رپورٹ ہاس میں پڑھ کر سنائی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جاسوسی میں برطانوی خفیہ ایجنسی نے براک اوباما کی مدد کی۔

اس رپورٹ میں ایک سابق امریکی جج اور قانونی تجزیہ کار اینڈیو نیپولیٹانو کا تبصرہ بھی شامل تھا، جن کا کہنا تھا کہ ‘تین خفیہ ذرائع سے فوکس نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق براک اوباما نے جاسوسی کے لیے قومی سلامتی کے مشیر کا استعمال نہیں کیا نہ ہی سی آئی اے کی مدد لی اور نہ ہی ایف بی آئی یا محکمہ انصاف کی، براک اوباما نے جی سی ایچ کیو کا استعمال کیا۔خیال رہے کہ گورنمنٹ کمیونیکشن ہیڈ کوارٹرز (جی سی ایچ کیو) برطانوی ادارہ ہے جو لندن کے لیے دنیا بھر میں برقی نگرانی کا کام سرانجام دیتا ہے۔جس کے بعد برطانوی حکومت کا فوری ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے اس الزام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم امریکی انتظامیہ کو واضح کرچکے ہیں کہ جاسوسی کے یہ یہ دعوے مضحکہ خیز ہیں’۔اس حوالے سے جی سی ایچ کیو کا سخت ردعمل سامنے آیا جس میں شون اسپائسر کے دعوے کو ‘بے معنی’ قرار دیا گیا۔دوسری جانب وائٹ ہاس کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ‘امریکی وضاحت ثابت کرتی ہے کہ وہ ان الزامات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…