جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئے سکینڈل نے امریکی فوج کے دنیابھرمیں کپڑے اتاردیئے،افسوسناک انکشافات

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی فوج میں برہنہ تصاویر اسکینڈل کی مزید متاثرین سامنے آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں افواج سے تعلق رکھنے والی کم ازکم مزید 20 خواتین نے بھی کہا ہے کہ میرین کور اور دیگر عسکری شعبوں کے حاضر اور سابقہ ارکان نے ان کی تصاویر بغیر ان کی مرضی کے انٹرنیٹ پر شیئر کیں۔یہ بات بحریہ کے اعلی تفتیش کار کرٹس ایونز نے صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ

جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی مزید متاثرین بھی سامنے آئیں گے۔میرین کور کے موجودہ اور سابق خواتین ارکان اور مسلح افواج کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ان کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔ ان میں صرف مردوں کے ایک پرائیوٹ فیس بک پیج ‘میرینز یونائیٹڈ’ بھی شامل ہے۔اس فیس بک پیج کو ہٹا دیا گیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس پر جاری کی گئی تصاویر دیگر نجی پیجز پر بھی منتقل کی گئی ہوں۔ایونز کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ آن لائن دیگر کئی سائٹس تک بڑھا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے اوائل میں کم ازکم 17 نئی سائٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان پر موجود تیس ہزار تصاویر کا اندراج کیا گیا، تاہم ان میں سے کئی ایسی تھیں جو ایک سے زیادہ مرتبہ جاری کی گئیں۔حکام کے بقول زیادہ تر تصاویر لوگوں کی طرف سے خود سے کھینچی گئیں یعنی سیلفیز تھیں اور ایسا نہیں لگتا کہ یہ کسی اور نے خفیہ طور پر بنائیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ انھیں آن لائن کیوں شیئر کیا گیا۔حکام نے یہ معلومات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دیں کیونکہ وہ ذرائع ابلاغ سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے۔ایونز کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ملنے والی ہر شکایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بحریہ دیگر عسکری اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے “ایف بی

آئی” سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ان کے بقول فیس بک اور گوگل بھی تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…