اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرف سے فیس بک پرگستاخانہ مواد کی تشہیرکے بعد اس کی روک تھام کےلئے ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ہدایت ہر ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تھاجس پر فیس بک انتظامیہ
اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ گستاخانہ مواد سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اوران تحفظات کوباہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پرپی ٹی اے کے ساتھ رابطے کےلئے فوکل پرسن بھی مقررکردیاہے ۔