بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیا ہورہاہے؟اہم عرب ملک میں روسی فوجوں کی موجودگی کی تصدیق،امریکہ اور یورپ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/لندن(آئی این پی )روس نے لیبیا کی سرحد کے قریب اپنی فورسز کی تعیناتی کی تردید کی ہے تاہم اسکے باوجود معروف برطانوی اخبار نے مصر کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مصر کی سرزمین پر 22 رکنی روسی سیکورٹی ٹیم کی موجودگی کی تصدیق کردی ۔برطانیہ کے موقر اخبار گارڈئین نے مصر کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مصر کی سرزمین پر 22 رکنی روسی سیکورٹی ٹیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

کریملن کے عہدیدار اور قانون ساز ان شائع شدہ اطلاعات کی تردید کر رہے ہیں کہ ماسکو نے لیبیا کی سرحد کے قریب مصر میں واقع ایک فوجی اڈے پر خصوصی فورسز اور ڈرون تعینات کیے ہیں۔یہ تردید ایسی کئی اطلاعات کے بعد سامنے آئی کہ لیبیا کی سرحد سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بحیرہ روم کے ساحلی قصبے سدی بارانی میں روسی فوجی سرگرمی نظر آئی ہے۔نام ظاہر کیے بغیر بعض امریکی عہدیداروں کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا کہ روس کا بڑھتا ہوا کردار لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ ہفتار کی حمایت کرنے کا حصہ ہو سکتا ہے۔ہفتار اور اس کی نام نہاد لیبیا کی نیشنل آرمی ملک کے مشرق میں قائم حکومت کی حامی ہے۔لیکن وہ طرابلس میں قائم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہیں۔روس کی ‘ریا نوستی’ نیوز ایجنسی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر روسی فورسز کی تعیناتی کی یہ رپورٹس دیکھی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے بارے میں دیگر ذرائع سے نہیں سنا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ “ہمارے پاس اس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔بین الاقوامی امور سے متعلق ایک قانون ساز ولادیمر دزاباروف نے تعیناتی کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔روس کی وفاقی

اسمبلی کے ایوان زیریں اسٹیٹ ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ایندری کراسوف نے کہا کہ یہ “جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے جن کو مقصد بین الاقوامی کشیدگی میں اضافہ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…