نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیرکوخاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر گائتری پرجاپتی کو لکھنو سے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس نے ملزم کو 14روز کیلئے جیل بھیج دیا ۔پولیس نے ملزم
کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جس کے بعد سراغ لگا کر گائتری پرجاپتی کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ اس سے قبل 7مارچ کو بھی ملزم کے دیگر 2ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کے سیکیورٹی گارڈ چندرپال کو 6مارچ کے روز لکھنو پولیس لائنز کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا ۔