منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا کام کے امریکہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ بھی اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا معترف بن گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف ووٹل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک جیسے امریکا کے اہم دشمنوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری گروپوں کے خلاف

کارروائی شروع کر دی ہے جو درست سمت میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔امریکی جنرل کا کہناہے کہ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات اچھے ہوں،یہ حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر تعلقات کشیدہ ہیں،ایسی صورتحال میں امریکا دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوںنے واضح کیاکہ پاک افغان سرحد اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان، امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے۔ اس دوران پاکستان نے کئی ایسے اقدامات کئے جو امریکی ونیٹو افواج کے لئے سود مند ثابت ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…