واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے ایچ ون بی ویزے پر پابندی کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان صدرٹرمپ کے چہیتے بھارت کو ہوگا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ورجینیا میں مقیم پاکستانی امریکن وکیل فیض رسول کا
کہنا تھا کہ ایچ ون ویزا سب سے زیادہ بھارتی حاصل کرتے ہیں،ویزا ختم کرنے سے سب سے زیادہ وہی متاثر ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی ٹرمپ کے سب سے پہلے امریکا کے نعرے کے تناظر میں اپنائی جارہی ہے۔