پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپان میں امریکی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ میزائل تجربے سے ایک یونٹ کو جاپان میں سامراج جارحانہ فورسز کے اڈوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دے دیا گیا ہے رپورٹ میں کہا کہ حالیہ میزائل تجربے براہ راست شمالی کوریا کے راہنما کیم جونگ ان کی سپروژن میں کئے گئے ہیں ۔یاد رہے اس
پہلے شمالی کوریا نے یکے بعد دیگرے چار میزائل تجربات کئے جس کے بعد جاپان کی طرف سے دعوی کیا گی تھا یہ میزائل جاپان کی سمندری حدود میں گرے ہیں،سلامتی کونسل کا اجلاس جاپان اور امریکا کے کہنے پر طلب کر لیا گیا ہے اور امریکا نے جنوبی کوریا میں اینٹی ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔