منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’شمالی کوریا کی امریکی اڈوں پر خوفناک حملے کی تیاریاں‘‘ کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ َدھماکہ خیز انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے جاپان میں امریکی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہگزشتہ روز ہونے والے میزائل تجربے اسی سلسلے کی کڑی ہیں اور

ان میزائل تجربات میں حصہ لینے والےایک یونٹ کو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دے دیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ میزائل تجربات کی نگرانی براہ راست شمالی کورین رہنما کم جونگ خود کر رہے تھے جبکہ جاپان نے ان تجربات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میزائل جاپان کی سمندری حدود میں گرے ہیں۔واضح رہے کہ ان میزائل تجربات کے بعدسلامتی کونسل کا اجلاس جاپان اور امریکا کے کہنے پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد امریکہ نے جنوبی کوریا میں متنازع میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈکی تنصیب شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اس سسٹم کو لگانے کا آغاز شمالی کوریا کی طرف سے بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل فائر کرنے کے ایک دن بعد کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کےمیزائل ڈیفنس نظام لگائے جانے پر چین نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے امریکی تجاوزات قرار دیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےمیزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…