جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے چار بیلسٹک میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (آن لائن)جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 4 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق دعوے میں کہا گیا ہے کہ چار میں سے تین میزائل جاپانی سمندری حدود میں گرے۔ امریکا اور جنوبی کوریا ان تجربات کا تجزیہ کررہے ہیں۔ادھر جنوبی کوریا کے مطابق ان میزائلوں کی رینج ایک ہزار کلومیٹر تھی۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوج کو تیار رہنے کا حکم

دیا گیا ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے خطے میں خطرناک ایٹمی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ترجمان شمالی کوریا حکومت کا کہناہے کہ ہماری فوج ان خطرات کا سختی سے جواب دے گی۔ ادھرجاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو خطرے کی ایک نئی سطح قرار دیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ٹونگ چانگ ری کے علاقے سے فائر کیے جو شمال میں چین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ یہ میزائل پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر چھتیس منٹ پر فائر کیے گئے۔گذشتہ ماہ شمالی کوریا کا کہنا تھا انھوں نے ایک نئی طرز کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…