ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

چین نے بحر ہند کی تہہ میں کھدائی کرکے قیمتی دھاتیں اور عناصر حاصل کرلئے صورتحال سے بھارت پریشان

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آن لائن)چین نے بحر ہند میں بھارتی سمندری حدود کے قریب سمندر کی تہہ میں کھدائی کرکے قیمتی دھاتیں اور عناصر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اپنی سمندری حدود کے قریب اس طرح کی سرگرمیوں نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی زیر آب کھدائی کرنے والی میشن بحر ہند کے شمال مغربی علاقے میں 3117 میٹر کی گہرائی میں کھدائی کر رہی ہے۔ مشن کے فیلڈ کمانڈر یو ہونگ جون کاکہنا ہے کہ کھدائی کے نتیجے میں مختلف اقسام کے قیمتی عناصر جیسا کہ 4.2 کلوگرام سلفائیڈ، 18.7 کلوگرام بیسالٹ اور 16 لٹر گہرے سمندر کا پانی نکالے ہیں اور ساتھ ہی زیر

آب کھدائی کرنے والی مشین کے مختلف سسٹمز کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس مہم مین شامل ایک سائنسدان ہان ڑی کیو کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد آئندہ مہمات میں علاقے میں پائی جانے والی قیمتی دھاتوں اور عناصر کے متعلق ایک وسیع پلان کے ساتھ تلاش کا کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہان ڑی کیو سمندر کی سب سے گہرے مقام ماریانا ٹرینچ تک جا چکے ہیں۔ چین نے سمندر کی گہرائی تک رسائی کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جلد ہی چین سمندروں کی گہرائیوں میں قیمتی عناصر اور دھاتوں کی تلاش کا کام شروع کر دے گا۔ چین پہلے ہی بین الاقوامی سمندری حدود میں 2011ء میں کھدائی کا کنٹریکٹ حاصل کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…