بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا ایک ہی ہفتے میں دوسرا میزائل چلا دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا ،ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ایٹمی میزائل کا تجربہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی بحریہ نے بحری جہاز کو تباہ کرنے والے کلواری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ تجربہ گزشتہ روز صبح بحیرہ عرب میں کیا گیا۔ ایٹمی میزائل اونچائی تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق مشن کے تمام اہداف اور مقاصد سے حاصل کرلیے گئے ہیں اب پاکستان کے

ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے۔ بدھ کو بھی بھارت نے دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے والے سپر سونک ‘انٹرسیپٹرمیزائل’ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ تجربہ دو صفوں پر مشتمل بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) سسٹم کا حصہ ہے جس کا مقصد خلیج بنگال کے اوپر سے آنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنا ہے۔ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بی ایم ڈی سٹم کے سلسلے میں 11 فروری کو زیادہ اونچائی پر بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔یہ میزائل 97 کلو میٹر تک کی اونچائی پر بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ بدھ کو جس میزائل کو تجربہ کیا گیا وہ زمین کے قریب 15 کلو میٹر تک کی اونچائی میں بیلسٹک میزائل کو تباہ کرسکتا ہے۔اس وقت صرف امریکا، روس، اسرائیل اور چین ایسے ممالک ہیں جن کے پاس فعال بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔ اس سے قبل بھارت نے اگنی پانچ سپر سانک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…