جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس اورچین کا ایکا،امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو جھٹکادیدیا،بڑا منصوبہ ناکام

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی۔اس قرارداد کا مسودہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا تھا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 9 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 3 ممالک بولیویا، چین اور روس نے اس کی مخالفت کی ہے

۔ 3 غیر مستقل رکن ممالک ایتھوپیا، قازقستان اور مصر رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ مغربی ممالک نے یہ قرارداد اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے کی مشترکہ تحقیقات کے بعد پیش کی تھی۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کے حق میں 9 ووٹ اور ویٹو کا نہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ یہ ساتواں موقع ہے جب شام کے سب سے قریبی فوجی اتحادی روس نے اس کے حق میں اپنی ویٹو پاور استعمال کی ہے۔ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کے حق میں 9 ووٹ اور ویٹو کا نہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ یہ ساتواں موقع ہے جب شام کے سب سے قریبی فوجی اتحادی روس نے اس کے حق میں اپنی ویٹو پاور استعمال کی ہے۔  چین بھی شام مخالف قراردادوں پر 6 بار روس کا ساتھ دے چکا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب نکی ہیلے نے رائے شماری کے بعد کونسل کو بتایا کہ شام سے متعلق یہ قرارداد بالکل مناسب ہے لیکن یہ مایوس کن ہے جب ارکان اپنے ہی لوگوں کو مارنے والی دیگر رکن ریاستوں کے لیے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔اگر یہ قرارداد منظور ہوجاتی تو فوجی کمانڈروں سمیت 11 شامی افراد اور 10 کمپنیاں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہوجاتیں جن پر 2014 اور 2015 کے دوران کیمیائی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…