بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

ہزاروں چینی فوجیوں کوہنگامی طورپرپاکستانی سرحد کے قریب پہاڑوں پر پہنچادیاگیا،بڑا کام شروع

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی مسلح افواج نے چین کے جنوب مشرقی خود مختار علاقے سنکیانگ یغور میں تیان شان کے پہاڑوں پر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ مشقیں کی ہیں ، یہ علاقہ پاکستانی سرحدی علاقے کے قریب ہے، ان مشقوں میں سنکیانگ آرمڈ پولیس اور ایک نامعلوم فوجی یونٹ نے شرکت کی ،

مشقوں میں 8ہیلی کاپٹروں اور 10غیرفوجی جہازوں میں چار گروپوں کی صورت میں ہزاروں مسلح دستے بڑی تیزی سے اس علاقے میں پہنچائے ، مسلح گروپوں نے علاقے میں گشت کیا جس میں کاشغر ، ہوتان اور آکسو بھی شامل ہے ، تینوں علاقے جنوبی سنکیانگ میں واقع ہیں جس میں یرغوب نسل کے عوام کی اکثریت ہے اور جہاں دہشتگردوں نے آزادی سے حملے کئے ہیں ۔یہ بات عوامی سپاہ آزادی ( پی ایل اے ) کے روزنامہ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ آپریشن کے ذریعے کسی بھی خود مختار علاقے میں فوجی دستے بڑی تیزی کے ساتھ پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ سنکیانگ کی مسلح پولیس کے ایک آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف سنکیانگ میں سرعت کے ساتھ دستے پہنچانے کا مقصد حاصل کر لیا ہے، اس آپریشن کامقصد پہاڑوں ، میدانوں اور صحرائی علاقوں میں جنگی تربیت بھی حاصل کرناتھا ، یہ مشترکہ مشقیں مسائل حل کرنے کی غرض سے کی گئیں اور یہ موثر طورپر علاقائی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کر سکیں جہاں تک ایئر فورس کا تعلق ہے ،اس میں ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے جو اس سے قبل سنکیانگ میں دہشتگردی کیخلاف کی گئی مشقوں میں شامل نہیں تھے

، دہشتگردی کیخلاف ایک ماہر لی ووئی نے گلوبل ٹائمز کو بتایا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ایسی فورس سنکیانگ کے مخصوص علاقوں میں رہنی چاہئے کیونکہ ایسے مشترکہ مشقیں مختلف فورسز کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مسلسل مدد دیتی ہیں ، اس سے انہیں اپنی جنگی صلاحیتوں میں پھرتی کا بھی پتہ چلتا ہے اور وہ فیصلہ کرنیوالی قوتوں کو قابل قدر معلومات فراہم کر سکتی ہیں ۔ایک اور ماہر وانگ بو زیانگ نے کہا ہے کہ موجودہ ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ علاقے سے باہر سرجیکل سٹرائیک ایک مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب دستوں کو درمیانے درجے کے ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے ، آپریشن زیادہ بہتر ہوں گے ،مشترکہ مشقوں کا مقصد امن و استحکام برقراررکھنا ہے ، اس مقصد کیلئے حکومت نے علاقے کے سات لاکھ چھبیس ہزار سات سو چوالیس افراد کو دہشتگرد ی کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کر رکھا ہے ۔ یہ بات ایک اعلان میں کہی گئی ہے جو یہاں 22فروری کو جاری کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…