منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

1970 کے بعدپہلی بار ،برطانیہ میں بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی،عوام کو انتباہ کردیاگیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں دہشت گردی کے بارے میں قوانین کے خودمختار جائزہ کار میکس ہل نے بتایاہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ آئی آر اے کے زمانے کے بعد سے اپنے عروج پر ہے۔دہشت گردی کے بارے میں قوانین کے خودمختار جائزہ کار میکس ہل نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اسلامی شدت پسند برطانوی شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انھوں نے خطرہ کم کرنے کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے موثر پن کو سراہا،

تاہم انھوں نے کہا کہ وہ انسدادِ دہشت گردی قوانین کے ہاتھوں شہری آزادی متاثر ہونے کی شکایات کا جائزہ لیں گے۔ہِل نے کہا کہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلوانے والی تنظیم برطانوی شہروں میں ‘بیگناہ شہریوں پر رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر اندھادھند حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور حملوں کا خطرہ 1970 کی دہائی میں آئرش رپبلکن آرمی کی جانب سے لاحق خطرے کے مساوی ہے۔نگران کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے پہلا انٹرویو دیتے ہوئے ہل کا کہنا تھا کہ 40 برس قبل آئی آر اے اور اب دولتِ اسلامیہ کے ‘مائنڈ سیٹ’ میں فرق ہے۔تاہم ‘حملوں کی شدت اور منصوبہ بندی کی ممکنہ مقدار انتہائی بڑے خطرہ ظاہر کرتی ہے، جسے کوئی بھی نظرانداز نہیں کر سکتا۔اس لیے میرا خیال ہے کہ اس وقت لندن کو جو خطرہ لاحق ہے وہ اسی قدر تھا ۔نگران کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے پہلا انٹرویو دیتے ہوئے ہل کا کہنا تھا کہ 40 برس قبل آئی آر اے اور اب دولتِ اسلامیہ کے ‘مائنڈ سیٹ’ میں فرق ہے۔تاہم ‘حملوں کی شدت اور منصوبہ بندی کی ممکنہ مقدار انتہائی بڑے خطرہ ظاہر کرتی ہے، جسے کوئی بھی نظرانداز نہیں کر سکتا۔اس لیے میرا خیال ہے کہ اس وقت لندن کو جو خطرہ لاحق ہے وہ اسی قدر تھا جتنا 70 کی دہائی میں درپیش تھا جب آئی آر اے فعال تھی۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ سے لوگ عراق اور شام جا کر دولتِ اسلامیہ میں شامل ہو رہے ہیں۔یہ بہت بڑی تشویش کی بات ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ، یعنی کم از کم سینکڑوں برطانوی شہری ملک چھوڑ کر دولتِ اسلامیہ سے لڑنے کے لیے جا چکے ہیں، اور وہ واپس آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…