ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

عرب شہری کا اپنی بیوی اور دوست سے متعلق انوکھا سوال ، مسجدالحرام کے امام نے خبردارکردیا

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر دینی مسائل کے جوابات سے متعلق پروگرام “نور عل الدرب” میں مملکت میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پر انوکھا فتوی طلب کر لیا۔ مذکورہ شخص نے مسجدالحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو آگاہ کیا کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔یہ اقدام دیگر طریقوں سے اس خاتون کو مملکت بلوانے میں

ناکامی کے بعد سوچا گیا ہے۔مسجد الحرام کے امام نے جواب میں کہا کہ یہ عمل شرعا ناجائز ہے۔ ڈاکٹر صالح نے اس کو “خطرناک راستہ” قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ ایسی صورت میں ہونے والی شادی فرضی ہوگی۔ انہوں نے اس حیلے کے نتائج سے خبردار کیا کیوں کہ حال اور مستقبل میں اس کے کئی مفاسد سامنے آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عمل سوال کرنے والے شخص کے اپنے دوست اور اپنی بیوی کے ساتھ تعلق کو بھی ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…